ان فٹ ہونے کے باعث محمد عامر انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے باہر

ویب ڈیسک  بدھ 14 جون 2017
ڈاکٹرز نے محمد عامر کو انجیکشن لگا دیا، ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ کچھ دیر میں ہوجائے گا۔ فوٹو: فائل

ڈاکٹرز نے محمد عامر کو انجیکشن لگا دیا، ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ کچھ دیر میں ہوجائے گا۔ فوٹو: فائل

کارڈف: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر ان فٹ ہونے کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے باہر ہوگئے۔

کارڈف میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں ان فٹ ہونے کے باعث محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت مشکوک ہو گئی ہے۔

محمد عامر کی جگہ رومان رئیس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے محمد عامر کو انجیکشن لگا دیا ہے اور ان کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ کچھ دیر میں ہو جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔