بنگلادیش کا بڑی ٹیموں کے خلاف ریکارڈ بھارت سے بھی اچھا ہوگیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 15 جون 2017
اب تک بنگال ٹائیگرز نے ٹاپ 8 ٹیموں سے بھارت کے برابر ہی 11 میچز جیتے ہیں۔ فوٹو : فائل

اب تک بنگال ٹائیگرز نے ٹاپ 8 ٹیموں سے بھارت کے برابر ہی 11 میچز جیتے ہیں۔ فوٹو : فائل

برمنگھم:  بنگلہ دیش کا بڑی ٹیموں کے خلاف ریکارڈ بھارت سے بھی اچھا ہوگیا۔

گزشتہ برس کپ کے بعد سے اب تک بنگال ٹائیگرز نے ٹاپ 8 ٹیموں سے بھارت کے برابر ہی 11 میچز جیتے ہیں۔ اسے ان بڑی ٹیموں سے صرف 10 میں شکست ہوئی جبکہ بھارتی ٹیم کو 13 ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

اس ٹورنامنٹ میں پہلے پاور پلے میں بھارت نے صرف ایک وکٹ گنوائی جبکہ پہلے پاور پلے میں اس کے بولرز کا اکانومی ریٹ لیگ مرحلے میں سب سے بہتر 4.33 رہا، بنگلادیش کا سب سے خراب 5.60 تھا۔ مستفیض الرحمان اب تک روہت کے نمبرون دشمن ثابت ہوئے ہیں، انھوں نے 39 بالز کے دوران 38 رنز کے عوض بھارتی اوپنر کو تین مرتبہ آؤٹ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔