پی ٹی آئی کا بلے کا انتخابی نشان بحال اجازت نامہ جاری کردیا، الیکشن کمیشن

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 15 جون 2017
الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھی آگاہ کر دیا۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھی آگاہ کر دیا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد تحریک انصاف کا بلے کا انتخابی نشان بحال کرنے کا اجازت نامہ جاری کر دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے انٹراپارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرا دیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو اس کا انتخابی نشان بلا الاٹ کرنے کا اجازت نامہ جاری کر دیا۔ جس کے مطابق تحریک انصاف اب آئندہ ضمنی انتخابات، مقامی حکومتوں کے انتخابات اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ہونے والے انتخابات میں بلے کا انتخابی نشان استعمال کر سکتی ہے، الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھی آگاہ کر دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔