نواز شریف کی نااہلی سے افراتفری پھیل سکتی ہے، برطانوی میڈیا

آن لائن  جمعرات 15 جون 2017
یہ سب کچھ ایسے وقت ہو رہا ہے جب ملک میں معاشی وسیکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

یہ سب کچھ ایسے وقت ہو رہا ہے جب ملک میں معاشی وسیکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

 لندن /  اسلام آباد:  برطانوی خبررساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں خبردار کیاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی سے پاکستان میں افراتفری پھیل سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف کو نا اہل قرار دیا تو ملک میں افراتفری پھیلنے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی نا اہلی کے بعد ان کی پارٹی تو اقتدار میں رہے گی لیکن اس سے ملک میں افراتفری پھیلنے کے خدشات ہیں اوریہ سب ایسے وقت میں ہورہاہے جب کئی سال بعد پاکستان معاشی طور پر ابھر رہا ہے اور ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال میں بھی بہتری آئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔