چیمپیئنز ٹرافی فائنل پاکستان، بنگلہ دیش کے درمیان ہوگا، بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے کی پیشگوئی

ذوالفقار بیگ  جمعرات 15 جون 2017
چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کیلیے بھارتی ٹیم کے بجائے پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان فائنل میچ ہو گا، بھارتی ہائی کمشنر۔ فوٹو : فائل

چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کیلیے بھارتی ٹیم کے بجائے پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان فائنل میچ ہو گا، بھارتی ہائی کمشنر۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: پاکستان میں تعینات بھارت کے ہائی کمشنرگوتم بمباوالے نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیراہتمام لندن میں ہونیوالے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کیلیے بھارتی ٹیم کے بجائے پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان فائنل میچ کی پیشگوئی کردی۔

بھارت کے ہائی کمشنرگوتم بمباوالے گزشتہ روزاعلیٰ سول، رسرکاری وغیرسرکاری افسران اورصحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے موقع پر ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیراہتمام لندن میں ہونیوالے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کیلیے بھارتی ٹیم کے بجائے پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان فائنل میچ ہو گا۔

افطار ڈنر میں سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت، سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد،سابق سینیٹرانور بیگ کے علاوہ کثیرتعداد میں افراد نے شرکت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔