بھارت کا راجستھان میں ٹینک شکن میزائل ناگ کا تجربہ

آن لائن  جمعرات 15 جون 2017
فائر اینڈ ٹارگٹ تھرڈ جنریشن اے ٹی جی ایم ناگ متعدد ٹیکنالوجیز سے لیس ہے، وزارت دفاع۔ فوٹو: فائل

فائر اینڈ ٹارگٹ تھرڈ جنریشن اے ٹی جی ایم ناگ متعدد ٹیکنالوجیز سے لیس ہے، وزارت دفاع۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارت نے ٹینک شکن میزائل ناگ کا تجربہ کیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹینک شکن میزائل ناگ کا ریاست راجستھان میں صحرا سے تجربہ کیا گیا، بیان میں کہا گیا ہے کہ فائر اینڈ ٹارگٹ تھرڈ جنریشن اے ٹی جی ایم ناگ انفرا ریڈ ریڈار سمیت متعدد جدید ٹیکنالوجیز سے لیس ہے جو صرف چند ممالک کے پاس موجود ہے۔

واضح رہے کہ میزائل کا یہ تجربہ ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔