یمن سے ملحقہ سرحدی علاقے میں دھماکے سے سعودی فوجی ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 15 جون 2017
سعودی بارڈر گارڈ کا اہلکار یمن سے متصل سرحد کی چوکی پر تعینات ہے۔ فوٹو: فائل

سعودی بارڈر گارڈ کا اہلکار یمن سے متصل سرحد کی چوکی پر تعینات ہے۔ فوٹو: فائل

ریاض: یمن سے ملحقہ سعودی علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک سرحدی فوجی ہلاک ہوگیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سرحدی شہر جازان میں سرحدی گارڈز کا قافلہ گشت پر تھا کہ دھماکا ہوگیا۔ حکام کے مطابق فوجی قافلے کو بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جو سڑک کنارے نصب کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں دھماکے سے ایک فوجی افسر ہلاک اور دو زخمی

سعودی فوج کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے بتایا  کہ حملے میں ایک سپاہی محمد شامی شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: داعش نے سعودی عرب پر بھی حملوں کی دھمکی دے دی

دوسری جانب سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز یمن سے ایک مشتبہ گاڑی سعودی عرب کی حدود میں داخل ہونے کے لیے آگے بڑھ رہی تھی۔ اس موقع پر سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار شدت پسند باغی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔