- پنجاب الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلیے منظور
- ’پہلے ایک تو پوری کرلیں‘ 2 ٹیموں کی تجویز پر کامران اکمل کا ردعمل
- پاکستان ویمنز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز
- گلگت کے شہری کو ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد کا بجلی بل موصول، انکوائری کا حکم
- 96 ارب کی مقروض ایل ڈبلیو ایم سی کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ
- غیرقانونی تارکین وطن واپس بلائیں ورنہ ویزا پابندیاں لگائیں گے، یورپی یونین
- اسٹیٹ بینک کی ڈالر شرح کو کیپ، ترسیلات زر اور برآمدات میں 3 ارب ڈالر نقصان کے دعوے کی تردید
- ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، امریکی دھمکی
- حکومت نے آئل ریفائنری پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی
- پٹرولیم قیمتیں مہنگائی کا مزید طوفان لائیں گی، تاجر تنظیمیں
- کراچی؛ ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے ڈکیتی میں مزاحمت پر 3 بچوں کا باپ قتل
- اگر پاکستان ڈیفالٹ کرگیا تو ممکنہ منظرنامہ کیسا ہوگا؟
- لال حویلی سیل کرنا سیاسی دہشتگردی اور فاشزم ہے، شیخ رشید
- مودی سرکار کی مسلم تاریخ مٹانے کی مہم، ایوان صدر کے مغل گارڈن کا نام تبدیل
- مری میں گزشتہ 12 گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری
- شیخ رشید کی آبائی رہائشگاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا
- پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد اضافہ
- زمین سے 1450 نوری سال دور ویری ایبل ستاروں کی تصویر عکس بند
- کم وقت میں زیادہ سویٹر پہننے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- فوری طور پر خون روکنے والی پٹی
یمن سے ملحقہ سرحدی علاقے میں دھماکے سے سعودی فوجی ہلاک

سعودی بارڈر گارڈ کا اہلکار یمن سے متصل سرحد کی چوکی پر تعینات ہے۔ فوٹو: فائل
ریاض: یمن سے ملحقہ سعودی علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک سرحدی فوجی ہلاک ہوگیا۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سرحدی شہر جازان میں سرحدی گارڈز کا قافلہ گشت پر تھا کہ دھماکا ہوگیا۔ حکام کے مطابق فوجی قافلے کو بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جو سڑک کنارے نصب کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں دھماکے سے ایک فوجی افسر ہلاک اور دو زخمی
سعودی فوج کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے بتایا کہ حملے میں ایک سپاہی محمد شامی شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: داعش نے سعودی عرب پر بھی حملوں کی دھمکی دے دی
دوسری جانب سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز یمن سے ایک مشتبہ گاڑی سعودی عرب کی حدود میں داخل ہونے کے لیے آگے بڑھ رہی تھی۔ اس موقع پر سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار شدت پسند باغی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔