سپریم کورٹ میں پاناماعملدرآمد کیس کی سماعت پیرتک ملتوی

ویب ڈیسک  جمعرات 15 جون 2017
بہتر ہوگا کہ سماعت پیر روز رکھ لی جائے ، جسٹس اعجاز افضل فوٹو: فائل

بہتر ہوگا کہ سماعت پیر روز رکھ لی جائے ، جسٹس اعجاز افضل فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناماعمل درآمد کیس کی سماعت اٹارنی جنرل اورجے آئی ٹی ارکان کی مصروفیت کے باعث پیرتک ملتوی کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جسٹس اعجازافضل خان کی سربراہی میں پاناما عمل درآمد کیس کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کوآج حسین نوازکی تصویرلیکس اورجے آئی ٹی کی تفتیش میں رکاوٹوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرنا تھی، تاہم عدالتی کارروائی میں وقفے کے دوران اٹارنی جنرل جسٹس اعجازافضل کے چیمبرمیں پیش ہوئے اورانہیں بتایا کہ سینٹ میں مصروفیت کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکیں گے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: وزیراعظم نوازشریف پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیش

اٹارنی جنرل کی درخواست پرجسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ آج صبح جے آئی ٹی ممبرزکی جانب سے پیغام آیا، جس میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کے ارکان ساڑھے 11 بجے تک عدالت نہیں آسکیں گے، اس لئے بہترہوگا کہ سماعت پیرکے روزرکھ لی جائے، جس پراٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ پیر کو مصروفیت ہے لیکن وہ عدالت میں پیش ہوجائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔