- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
افغانستان میں داعش سمیت مختلف دہشت گرد گروہ مضبوط ہورہے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

افغانستان میں داعش کی موجودگی میں اضافہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے، دفتر خارجہ: فوٹو: فائل
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان اورافغانستان کو مل کردہشت گردی اور داعش پر قابو پانا ہوگا لیکن افغانستان میں مختلف دہشت گرد گروہوں اور داعش کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے رمضان المبارک کا بھی احترام نہیں کیا، پاکستان کی فتح کا جشن منانے پرقابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ مارکی۔
دفترخارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم اور افغان صدرکے درمیان ایس سی او کی سائیڈ لائنز پر تعمیری ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے کیو سی جی سے قیام امن کے قیام کی خواہش کا اظہارکیا بشرطیکہ دیگر ممالک اتفاق کریں، پاکستان اور افغانستان کو مل کر دہشت گردی اورداعش پر قابو پانا ہو گا لیکن پاکستان سنجیدگی سے افغانستان میں قیام امن کا خواہش مند ہے لیکن سلامتی کی ابتر صورتحال کے پیچھے افغانستان کے اندرونی عوامل ہیں۔ افغانستان میں مختلف دہشت گرد گروہوں اور داعش کے نقش پا میں اضافہ ہوا ۔
دفترخارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان مل کرکیو سی جی، ہارٹ آف ایشیا اوردیگر عالمی فورمز پر کام کر رہے ہیں، لندن کانفرنس کے دوران مشیرخارجہ کی افغان مشیر قومی سلامتی سے بھی ملاقات ہوئی تھی، اقوام متحدہ اور علاقائی ممالک پاک بھارت کشیدگی سے خطے کی صورتحال میں ابتری سے واقف ہیں، پاکستان روسی صدر پیوٹن کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لئے ثالثی کا خیر مقدم کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر اعظم کے سعودی عرب دورے کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم کا سعودی عرب کے دورے میں والہانہ استقبال کیا گیا، وزیر اعظم نے خلیج میں بحران کے حوالے سے بات چیت کی، سعودی عرب کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان حرمین شریف کی حفاظت کرے گا۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ جوڑ میلے میں شرکت کے لیے پاکستان نے 96 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے لیکن صرف چند کے علاوہ دیگر کو اٹاری پرروک دیا گیا، جس کی وجہ سے سکھ یاتری جوڑ میلے میں شرکت کے لئے لاہور نہ آسکے، مسافروں کی قلیل تعداد کا بہانہ بنا کربھارت نے خصوصی ٹرین نہ چلائی جب کہ بھارت نے پاکستان کی بھیجی خصوصی ٹرین کو بھی سکھ یاتریوں کو لانے نہ دیا، بھارت کی اس حرکت سے ہمیں مایوسی ہوئی۔
نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان کی پوزیشن ڈرون حملوں کے حوالے سے واضح ہے، سی پیک اوبورکا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے، اوبوراجلاس میں 100 سے زائد ممالک کے نمائندوں و قیادت نے شرکت کی، اوبور اجلاس میں 100 سے زائد ممالک کے نمائندوں و قیادت نے شرکت کی، اوبور بنیادی طور پر یورپ، ایشیا اور افریقہ کو ملائے گا۔
نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان اور روسی فیڈریشن کے درمیان حال ہی میں اعلیٰ ترین سیاسی رابطہ ہوا، پاکستان اور روسی فیڈریشن میں مختلف شعبوں میں تعلقات کے اضافہ کی خاصی گنجائش ہے، مغوی چینی شہریوں کے اغوا ء و قتل پرہم چینی حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہیں، چینی شہریوں کے اغواء کے معاملہ کو حکومت سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے جب کہ چینی مغوی شہریوں کا سی پیک سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
ترجمان دفترخارجہ نے انگلینڈ کے خلاف میچ جیت کرپاکستان کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہیں جب کہ امید ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم فائنل بھی جیتے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔