یوووراج سنگھ 300 ون ڈے میچز کھیلنے والے 5 ویں بھارتی کرکٹر 

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 15 جون 2017
فائٹر کے طور پر پہچانا جانا پسند کروں گا، یووراج سنگھ۔ فوٹو: فائل

فائٹر کے طور پر پہچانا جانا پسند کروں گا، یووراج سنگھ۔ فوٹو: فائل

برمنگھم: بھارتی آل راؤنڈر یوووراج سنگھ نے 300 ون ڈے میچز کا سنگ میل عبور کرنے والے 5 ویں بھارتی کرکٹر بن گئے۔ 

چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل یووراج سنگھ 299 ون ڈے گیمز میں 36.84 کی اوسط سے 8622 رنز بنا چکے ہیں جب کہ ان کا بہترین اسکور 150 رنز ہے۔ یووراج 38.45 کی اوسط سے 111 وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں، 31 رنز کے عوض 5 وکٹیں ان کی بہترین بولنگ پرفارمنس ہے۔ بھارت کی جانب سے اس سے قبل سچن ٹنڈولکر 463، راہول ڈریوڈ 344، محمد اظہر الدین 334 اور سارو گنگولی 311 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں۔

ایک انٹرویو میں یووراج سنگھ نے کہا کہ کینسر سے نجات پانے کے بعد کھیل میں واپس آ کر مریضوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ صحتیابی کے بعد ایک نارمل زندگی گزار سکتے ہیں، جب تک فٹ اور فارم میں ہوں، کرکٹ کھیلنا جاری رکھوں گا۔ میں ایک فائٹر کے طور پر پہچانا جانا پسند کروں گا۔ آل راؤنڈر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے 300 میچز کھیلنا میرے لیے اعزاز ہے، نوجوان پلیئرز کبھی ہار مت مانیں اور سخت محنت کو اپنا شعار بنائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔