ہر 10سال بعد مردم شماری یقینی بنانے کا بل منظور

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 31 جنوری 2013
کابینہ سے منظوری کے بعد عمومی شماریات بل کومشترکہ مفادات کونسل میںپیش کیاجائیگا فوٹو: فائل

کابینہ سے منظوری کے بعد عمومی شماریات بل کومشترکہ مفادات کونسل میںپیش کیاجائیگا فوٹو: فائل

اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل 2012کے مسودے کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت اتھارٹی کے بورڈ میں سرکاری اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے ممبران کی تعدادبرابررکھنے کی تجویزدی گئی ہے۔

کمیٹی کااجلاس حاجی غلام علی کی زیرصدارت ہوا،کمیٹی کوبتایاگیاکہ مذکورہ بل قومی اسمبلی نے منظور کر کے سینیٹ کوبھجوایا تھاجس پرسینیٹ کی طرف سے بل قائمہ کمیٹی برائے تجارت کوبھجوایاگیا۔

اجلاس کے دوران کمیٹی کے ممبر عبد الحسیب خان نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل کی مخالفت کی اورکہا کہ یہ بل اتھارٹی نہیںبلکہ ایک ایجنسی ہے کیونکہ اتھارٹی میںادارے کومکمل اختیارات اورخودمختاری حاصل ہوتی ہے لیکن ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی بورڈمیںوزیراور سیکریٹری کوچیئرمین بورڈاورممبرکے طورپرشامل کیاگیاہے جس سے اختیارات صرف انہی کے پاس رہ جائیںگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔