بالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا 38 برس کی ہو گئیں

ویب ڈیسک  جمعرات 31 جنوری 2013
پریتی زنٹا نے ایک كینیڈین فلم میں  بھی كام كیا جس میں انہیں  بہترین ہیروئن كا ’’سلور ہیوگو‘‘ ایوارڈ دیا گیا۔ فوٹو: پبلسٹی

پریتی زنٹا نے ایک كینیڈین فلم میں بھی كام كیا جس میں انہیں بہترین ہیروئن كا ’’سلور ہیوگو‘‘ ایوارڈ دیا گیا۔ فوٹو: پبلسٹی

ممبئ:  بالی ووڈ ڈمپل گرل اداكارہ پریتی زنٹا آج اپنی   38ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

 بالی ووڈ ڈمپل گرل پریتی زنٹا بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر شملہ میں 31 جنوری 1975 کو  پیدا ہوئیں، انہوں نے  بالی ووڈ میں بطور ہیروئن كیریئر كا آغاز فلم ’’سولجر‘‘ سے كیا،  خوبصورت مسكراہٹ اور چنچل اداؤں نے فلم بینوں  كو گھائل اور اداكاری كی صلاحیتوں نے دیكھنے والوں  كو خوب متاثر كیا۔

 پریتی زنٹا اب تک 37 فلموں میں كام كر چكی ہیں، اپنی شاندار اداكاری كی بدولت وہ كئی ایوارڈ ز بھی حاصل كرچكی ہیں، انہوں  نے ایک كینیڈین فلم میں  بھی كام كیا جس میں انھیں  بہترین ہیروئن كا سلور ہیوگو ایوارڈ دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔