اسلام آباد: پولیس کی کارروائی، 11 ملزمان گرفتار،اسلحہ اورمنشیات برآمد

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 31 جنوری 2013
شہزاد ٹاؤن پولیس نے ایک شخص سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔ فوٹو: فائل

شہزاد ٹاؤن پولیس نے ایک شخص سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ترنول پولیس نے جھنگی سیداں میں کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین سدرہ بی بی اور فرزانہ کو  حراست میں لےکر ان سے 9کلوگرام چرس جبکہ اسی علاقے سے دو ملزمان شوکت علی اور محمد زبیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 5 پستول اور ممنوعہ بور کی گولیاں برآمد کرلیں۔

تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص سے ایک کلو200گرام چرس برآمد کرلی۔ تھانہ لوہی بھیر پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث5ملزمان وہاب، محمد زبیر، محمد ارشاد، عمران اور افتخار کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔