لیگی ایم این اے کا دباؤ، 14 مسافر آف لوڈ، سفارشی جہاز پر سوار

ضیا تنولی  ہفتہ 17 جون 2017
پی آئی اے انتظامیہ نے لاہورٹوجدہ پی کے759 کے کنفرم مسافروں کوبورڈنگ کارڈ نہیں دیا۔فوٹو : فائل

پی آئی اے انتظامیہ نے لاہورٹوجدہ پی کے759 کے کنفرم مسافروں کوبورڈنگ کارڈ نہیں دیا۔فوٹو : فائل

 لاہور:  حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا۔

لاہور سے جدہ جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے759 سے گزشتہ رات 14مسافروں کی کنفرم  بکنگ کے باوجود عین وقت پر سفری بورڈنگ کارڈ دینے انکار کر دیا گیا اور ان کی جگہ حکمران جماعت کے رکن قومی اسمبلی نجیب الدین اویسی کی سفارش پر ان کے مخصوص مسافروں کو جہاز پر سوار کرادیا گیا۔

ایکسپریس انویسٹی گیشن سیل کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے بہاولپور سے رکن قومی اسمبلی نجیب الدین اویسی کے حکم پر سی آر سی نے  ان کا نام درج کرتے ہوئے عام مسافروں کی پہلے سے کنفرم بکنگ پر ان کے مخصوص مسافروں کیلیے اوور بکنگ کی جس کے باعث گزشتہ رات 14مسافروں کو علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پرجدہ روانگی کے بجائے واپس اپنے گھروں کا رخ کرتے ہوئے سخت پریشانی سے دوچار ہونا پڑا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔