فنکار آج صرف کرکٹ میچ دیکھیں گے، سرگرمیاں محدود

شوبز رپورٹر  اتوار 18 جون 2017
فنکاروں نے اپنے گھرخصوصی اہتمام کرتے ہوئے بڑی سکرین نصب کروالی ہیں۔ فوٹو: فائل

فنکاروں نے اپنے گھرخصوصی اہتمام کرتے ہوئے بڑی سکرین نصب کروالی ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: آئی سی سی چیمپینئر ٹرافی 2017ء کا آج پاکستان اوربھارت کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کو دیکھنے کے لیے فنکاروں نے اپنی سرگرمیاں محدود کردیں۔

آج پاکستان اوربھارت کے درمیان ہونے والا فائنل میچ دیکھنے کے لیے کچھ فنکاروں نے اپنے گھرخصوصی اہتمام کرتے ہوئے بڑی سکرین نصب کروالی ہیں، جب کہ اپنے قریبی دوستوں اورعزیزواقارب کوافطاری اورڈنر کی دعوت بھی دیدی ہے۔ اس وقت پاکستان اوربھارت کے درمیان ہونے والے کانٹے دارمقابلے کے لیے فنکار برادری نے خاص طورپرقومی کرکٹ ٹیم کی شرٹس بھی خرید لی ہیں، جب کہ سوشل میڈیا پربھی اس کی تشہیرباقاعدگی سے جاری ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔