- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
ہاں پاکستان، تم نے ہمیں شکست دیدی، رشی کپورکی ٹوئٹ
ممبئی: چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے بھارتی ادارکا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر فائنل میچ کے دوران مکمل خاموش نظر آئے کیوں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی بھارتی ٹیم کو دباؤ میں رکھا اور انہیں جشن منانے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا۔
بھارت کی بیٹنگ کے دوران جب ہردیک پانڈیا نے یکے بعد دیگرے چھکے لگانے شروع کیے تو رشی کپور کو اپنی خفت مٹانے کا موقع مل گیا اور انہوں نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں ہردیک پانڈیا کی تعریف کرتے ہوئے ان کا موازنہ پاکستانی بیٹسمین فخر زمان سے کردیا جن کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔
Hard ik is our Fakhar! Lol
— Rishi Kapoor (@chintskap) June 18, 2017
اپنے ٹوئیٹر پیغام میں رشی کپور نے صرف اتنا ہی کہا کہ ’ہردیک ہمارا فخر ہے‘ اور اس کے آگے انہوں نے قہقہے کے لیے استعمال ہونے والا لفظ lols استعمال کیا۔
بعد ازاں اپنے ٹوئیٹ میں رشی کپور نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ’ہاں پاکستان، تم نے ہمیں شکست دے دی، بہت اچھا کھیل پیش کیا، ہر شعبے میں ہمیں پچھاڑ دیا، بہت بہت مبارک ہو، میں شکست تسلیم کرتا ہوں، آپ کے لیے نیک تمنائیں‘۔
Yes Pakistan, you have defeated us. Well played, outplayed us in all departments. Many congratulations, I concede. Best wishes!
— Rishi Kapoor (@chintskap) June 18, 2017
خیال رہے کہ جب پاکستان انگلینڈ کو شکست دے کر چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچا تھا تو رشی کپور نے لکھا تھا کہ ’مبارک ہو پاکستان! آپ فائنلز میں آگئے؟ لیکن اب بھارت سے ہارنے کے لیےتیار رہیں۔
پاکستان مخالف بیانات پر رشی کپور کو ٹوئیٹر صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا تاہم رشی کپور کے منفی بیانات کا سب سے بہترین جواب پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی شاندار پرفارمنس سے دیا جس سے نہ صرف رشی کپور بلکہ تمام ناقدین کے منہ بند ہوگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔