کوہلی پرہمیشہ کیلیے پابندی لگادینی چاہیے، بھارتی اداکار

ویب ڈیسک  پير 19 جون 2017
بھارتی حکومت کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں پر کرکٹ کھیلنے پر زندگی بھر کے لیے پابندی عائد کرے، بھارتی اداکار۔ فوٹو : فائل

بھارتی حکومت کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں پر کرکٹ کھیلنے پر زندگی بھر کے لیے پابندی عائد کرے، بھارتی اداکار۔ فوٹو : فائل

 ممبئی: بھارتی اداکار کمال راشد خان نے ویرات کوہلی کو فکسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھیلنے پر زندگی بھر کے لیے پابندی لگادینی چاہیے۔

آئی سی سی چیپمئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد ویرات کوہلی کو بھارت میں شدید تنقید کا نشانا بنایا جارہے اور اب بھارتی اداکار کمال راشد خان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ  کوہلی کے کرکٹ کھیلنے پر زندگی بھر کے لیے پابندی لگادینی چاہیے۔

راشد خان نے اپنی ٹوئٹ میں ویرات کوہلی کو فکسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی 130 کروڑ عوام کا فخر بیچنے پر زندگی بھر کے لیے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگادینی چاہیے اور انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہیے۔

بھارتی اداکار نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں پر کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کرے کیونکہ انہوں نے نہ صرف اپنے آپ کو بیچا بلکہ بھارت کا فخر بھی بیچا ہے۔

کمال راشد نے کہا بھارتی ٹیم جب لندن سے ملک واپس آئے تو عوام کو ائیرپورٹ پر ان کا استقبال انڈوں اور ٹماٹروں سے کرنا چاہیے کیونکہ یہ لوگ غدار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔