پاکستان کی جیت پر جمائما بھی خوشی سے نہال

ویب ڈیسک  پير 19 جون 2017
’پاکستان زندہ باد‘ جمائما گولڈ اسمتھ کا پاکستان کی جیت پر ٹوئٹ -  فوٹو:فائل

’پاکستان زندہ باد‘ جمائما گولڈ اسمتھ کا پاکستان کی جیت پر ٹوئٹ - فوٹو:فائل

لندن : عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی پاکستانی ٹیم کے چیمپئنز بننے پر خوش دکھائی دیں ۔ 

چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی پاکستان کی جیت پر خوش دکھائی دی اور لندن میں قومی ٹیم کی جانب سے شاندار کارکردگی دکھانے اور بھارت کو چیمپئزٹرافی میں آؤٹ کلاس کرنے پر جمائما خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان زندہ بادہ کی ٹوئٹ کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

https://twitter.com/Jemima_Khan/status/876468649254686720

واضح رہے پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں بھارت کو تاریخی شکست دیتے ہوئے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔