اوول اسٹیڈیم کے باہر کشمیریوں کا مظاہرہ، بھارت سے آزادی کا مطالبہ

آئی این پی  پير 19 جون 2017
پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے،’’گو انڈیا گو بیک‘‘، ’’ کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ شہدا کے حق میں نعرے۔ فوٹو: نیٹ

پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے،’’گو انڈیا گو بیک‘‘، ’’ کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ شہدا کے حق میں نعرے۔ فوٹو: نیٹ

اوول: اوول سٹیڈیم کے باہرکشمیریوں نے بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارت سے آزادی کا مطالبہ کردیا۔

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل اوول اسٹیڈیم کے باہرکشمیری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بے قابو ہوگئے۔ مظاہرین نے اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے، مظاہرین بھارت مخالف نعرے بازی بھی کی۔

مظاہرین نے ’’گو انڈیا گو بیک ‘‘، ہم کیا چاہتے آزادی ، کشمیر بنے گا پاکستان ، جیتے گا بھائی جیتے پاکستان جیتے گا، برہان وانی شہید سمیت دیگر شہدا کے حق میں بھی نعرے بلند کیے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔