پاکستان کی جیت پر عید سے پہلے عید محسوس ہو رہی ہے، میر واعظ عمر فاروق

این این آئی  پير 19 جون 2017
پاکستان کی کامیابی پر کشمیر بھر میں ہر جانب آتشبازی کا مظاہرہ ہو رہا ہے، میر واعظ۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

پاکستان کی کامیابی پر کشمیر بھر میں ہر جانب آتشبازی کا مظاہرہ ہو رہا ہے، میر واعظ۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

سرینگر: کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے آئی سی سی چیمپنئز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جیت پر عید سے پہلے عید محسوس ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی پر کشمیر بھر میں ہر جانب آتشبازی کا مظاہرہ ہو رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔