قطر کے وزیر پٹرولیم کی سربراہی میں وفد کی پاکستان آمد، 8 گھنٹے بعد واپسی

صالح مغل  پير 19 جون 2017
وفد 20 منٹ تک اسٹیٹ گیسٹ لاؤنج میں موجود رہنے کے بعد پولیس کی سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد روانہ ہوگیا۔ فوٹو: اے پی

وفد 20 منٹ تک اسٹیٹ گیسٹ لاؤنج میں موجود رہنے کے بعد پولیس کی سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد روانہ ہوگیا۔ فوٹو: اے پی

 راولپنڈی: قطر کے وزیر پٹرولیم  کی سربراہی میں 6 رکنی وفد کی پاکستان آمد، وفاقی دارلحکومت میں اہم مصروفیات کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے واپس روانہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اتوار کو صبح سوا 11 بجے کے قریب قطر کے وزیر پیڑولیم صالح السداء کی سربراہی میں  وفد بے نظیر ایئرپورٹ پہنچا اور تقریباً 20 منٹ تک اسٹیٹ گیسٹ لاؤنج میں موجود رہنے کے بعد پولیس کی سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد روانہ ہوگیا جہاں 8  گھنٹے گزارنے کے بعد واپس قطر روانہ ہوگیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔