امریکی سینیٹ نے روس پر نئی پابندیوں کی حمایت کر دی

این این آئی  پير 19 جون 2017
روس پر نئی پابندیوں کی وجہ یوکرین میں روس نواز جنگجوؤں کی مداخلت بتائی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

روس پر نئی پابندیوں کی وجہ یوکرین میں روس نواز جنگجوؤں کی مداخلت بتائی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن / ماسکو: امریکی سینیٹ نے متفقہ طورپرروس پر نئی پابندیاں عائد کرنے سے متعلق قانونی بل کی تائید کردی۔

روسی میڈیا کے مطابق روس پر نئی پابندیوں کی وجہ یوکرین میں روس نوازجنگجوؤں کی مداخلت بتائی گئی ہے۔ اتوار کوصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر پوتن نے کہا کہ ان پابندیوں کے جواب کے حوالے سے بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔ پوتن نے واضح کیا کہ اگر نئی پابندیاں عائد کی گئیں تو ان کو موقف میں تبدیلی کے حوالے سے دیکھنا ہوگا۔

روسی صدر ولادی میر پوتن نے اپنے ملک پر امریکا کی جانب سے نئی پابندیاں عائد کیے جانے سے خبردار کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔