حفیظ کی خوش قسمتی، گیند اسٹمپس سے ٹکرانے کے باوجود بیلز نہیں گریں

نمائندہ خصوصی  پير 19 جون 2017
جسپریت بمرا کے یارکر پر گیند محمد حفیظ کے بیٹ اورپیڈ کے بعد اسٹمپس سے ٹکرا کرواپس آگئی۔ فوٹو: نیٹ

جسپریت بمرا کے یارکر پر گیند محمد حفیظ کے بیٹ اورپیڈ کے بعد اسٹمپس سے ٹکرا کرواپس آگئی۔ فوٹو: نیٹ

لندن: چیمپئنز ٹرافی فائنل میں گیند اسٹمپس سے ٹکرانے کے باوجود بیلز نہ گریں۔

پاکستان اختتامی اوورز میں تیزی سے رنز بنانے کیلیے کوشاں تھا کہ جسپریت بمرا کے یارکر پر گیند محمد حفیظ کے بیٹ اورپیڈ کے بعد اسٹمپس سے ٹکرا کرواپس آگئی، بیلز تھوڑا اچھلی ضرور لیکن گری نہ ہی لیڈ لائٹ روشن ہوئی۔

 



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔