ساہیوال میں کار کی موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 19 جون 2017

کاغذی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا، پولیس: فوٹو: ایکسپریس

کاغذی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا، پولیس: فوٹو: ایکسپریس

ساہیوال: ہڑپہ بائی پاس پر کار کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ساہیوال میں ہڑپہ بائی پاس پر تیز رفتاری کے باعث کار نے موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 مزید زخمی دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد اور2 خواتین شامل ہیں، ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جگیا۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔