اسلام آباد ائیرپورٹ سے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  پير 19 جون 2017

ملزمہ کوگرفتارکرکے اے ایس ایف کنٹرول روم منتقل کردیا گیا ہے، اے ایس ایف: فوٹو: فائل

ملزمہ کوگرفتارکرکے اے ایس ایف کنٹرول روم منتقل کردیا گیا ہے، اے ایس ایف: فوٹو: فائل

 راولپنڈی: بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے سعودی عرب ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون مسافر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف نے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے جدہ جانے والی ایک خاتون کے سامان سے 2 کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ ملزمان کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کی گئی ملزمہ کا تعلق مظفرگڑھ سے ہے جب کہ اس کے سامان سے برآمد کی گئی ہیروئن کی مالیت 2 کروڑسے زائد ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔