کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، گورنر سندھ

ویب ڈیسک  پير 19 جون 2017
کے فوراورلیاری ایکسپریس وے میں وفاقی اورصوبائی حکومتیں مشترکہ شراکت دار ہیں، گورنر سندھ فوٹو: فائل

کے فوراورلیاری ایکسپریس وے میں وفاقی اورصوبائی حکومتیں مشترکہ شراکت دار ہیں، گورنر سندھ فوٹو: فائل

کراچیی: گورنرسندھ محمد زبیرنے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے اور وزیر اعظم جلد شہر قائد کے لئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنرسندھ محمد زبیر نے کراچی میں لیاری ایکسپریس وے کے شمالی ٹریک کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا، اس موقع پر ایف ڈبلیو اوکی ٹیم نے گورنرسندھ کو شمالی حصے کے تعمیراتی کام کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس موقع پرگورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی کے وژن کے تحت کام کررہی ہے، گرین لائن، لیاری ایکسپریس وے اورایم نائن کی تکمیل سے شہریوں کو آمدورفت کی جدید ترین سہولیات فراہم ہوں گی، کراچی کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم جلد کراچی کے لئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کے فوراورلیاری ایکسپریس وے میں وفاقی اورصوبائی حکومتیں مشترکہ شراکت دار ہیں، ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے نے لیاری ایکسپریس وے منصوبے کی تکمیل کے لئے بہترین مہارت کا مظاہرہ کیا، ٹریک کے راستے کی تمام تجاوزات ختم کردی گئی ہیں، اکتوبرتک شمالی ٹریک ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔