پنجاب حکومت نے عید الفطرکی چھٹیوں کا اعلان کردیا، نوٹی فکیشن جاری

ویب ڈیسک  پير 19 جون 2017

سرکاری ملازمین ہفتے اوراتوارکی ہفتہ وارتعطیلات کے ساتھ 3 دن چھٹیاں منائیں گے فوٹو: فائل

سرکاری ملازمین ہفتے اوراتوارکی ہفتہ وارتعطیلات کے ساتھ 3 دن چھٹیاں منائیں گے فوٹو: فائل

 لاہور: پنجاب حکومت نے عیدالفطرکی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے جس کے تحت 26 سے 28 جون تک صوبے کے زیر انتظام اداروں میں چھٹی ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عید الفطرکے پرمسرت موقع پر 26 جون بروز پیر سے 28 جون بروزبدھ تک تعطیلات ہوں گی۔ ان ایام میں صوبائی حکومت کے ماتحت ادارے اور محکموں کے ملازمین چھٹیاں منائیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ ماہرین فلکیات نے پیرکے روزعید الفطرہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس طرح سرکاری ملازمین ہفتے اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ 3 دن چھٹیاں منائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔