سیالکوٹ میں زہریلی چاٹ اور سموسے کھانے سے 3 بہنیں جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 19 جون 2017
چاٹ اورسموسے فروخت کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

چاٹ اورسموسے فروخت کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

سیالکوٹ: محلہ نیکا پورہ کے علاقے بوڑھی محلہ میں زہریلی چاٹ اور سموسے کھانے سے 3 بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں محلہ نیکا پورہ کے علاقہ بوڑھی محلہ میں گزشتہ روز افطارمیں 3 بچیوں نے بازار سے منگائے ہوئے چاٹ اور سموسے کھائے، جس سے ان کی حالت غیر ہو گئی۔

تینوں بہنوں کو فوری طور قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے علاج کے کچھ دیر بعد تینوں ہی بچیوں کی موت کی تصدیق کر دی۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت 3 سالہ عیبہ، 5 سالہ آمنہ اور 7 سالہ آیت کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چاٹ اور سموسے فروخت کرنے والے تین ملزم گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ بچیوں کا بھی پوسٹ مارٹم کیا جائے گا کہ آیا تینوں کی موت کی وجہ غیر معیاری غذا تھی یا پھر کچھ اور۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔