گوجرانوالہ میں بینک ڈکیتی؛ ڈاکوکی فائرنگ سے گارڈ جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 19 جون 2017
ڈاکوبینک سے 10 لاکھ سے زائد روپے لوٹ کر فرارہوئے، پولیس

ڈاکوبینک سے 10 لاکھ سے زائد روپے لوٹ کر فرارہوئے، پولیس

گوجرانوالا: قلعہ دیدارسنگھ میں بینک ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق جب کہ کلرک زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدارسنگھ میں واقع ایک نجی بینک میں ڈاکوؤں نے عملے اور سیکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنا لیا۔ ڈاکو رقم سمیٹ کر فرارہوہے تھے کہ سیکیورٹی گارڈ نے انہیں روکنے کی کوشش کی، اسی اثنا میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گارڈ موقع پرہی جاں بحق جب کہ ایک بینک ملازم زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوبینک سے 10 لاکھ سے زائد روپے لوٹ کر فرارہوئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جب کہ بینک میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔