سوشل میڈیا پر بھی بھارتی غرورخاک میں ملادیا گیا

ویب ڈیسک  پير 19 جون 2017
پاکستانی شائقین نے غرور کے نشے میں چور بھارتیوں کو آئینہ دکھا دیا۔ فوٹو: فائل

پاکستانی شائقین نے غرور کے نشے میں چور بھارتیوں کو آئینہ دکھا دیا۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم پر سوشل میڈیا میں خوب تنقید ہو رہی ہے۔

ٹوئٹر سمیت سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر پاکستانی حریف بھارتیوں کاغرور خاک میں ملا رہے ہیں، قومی ٹیم نے بھارتی ٹیم کا قرض سود سمیت چکا دیا جس پر سوشل میڈیا پر گیدڑ بھبھکیاں دینے والی بھارتی ہار کے بعد بھیگی بلی بن گئے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستانی ٹیم کو کمزور سمجھنے والی بھارتی ٹیم گرین شرٹس کا ایک وار بھی نہ سہہ پائی اور  موقع موقع کی گردان رٹنے والے بھارتی ایک ہی شکست کے بعد دھوکا دھوکا کا رونا رونے لگے۔

ٹوئٹر پر بھی پاک انڈیا فائنل کا ہی چرچا رہا جب کہ پاکستانی شائقین نے غرور کے نشے میں چور بھارتیوں کو آئینہ دکھا دیا۔

بسمہ نامی ایک اکاونٹ سے پاکستانی شائقین کی جیت کے جشن کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں لندن پولیس کے اہلکار بھی پاکستان کی خوشی میں شریک دکھائی دیے۔

https://twitter.com/bismafiza888/status/876547135377993728

ارم احمد خان نے پاکستان کی جیت کی خوشی میں کشمیری عوام کی جیت کے جشن کی ویڈیو شیئر کی۔

https://twitter.com/Iram_Ahmad_Khan/status/876496506542587904

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے دور اور کوئی اسٹرکچر نہ ہونے کے باوجود چیمپئن بننا اعزاز کی بات ہے۔

https://twitter.com/ICC/status/876502850444173313

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔