پی ایس ایل مالکان نے جنوبی افریقی ٹی 20 کرکٹ کی فرنچائزز خرید لیں

اسپورٹس ڈیسک  منگل 20 جون 2017
ایونٹ رواں برس کے آخر میں کھیلا جائے گا۔ فوٹو : فائل

ایونٹ رواں برس کے آخر میں کھیلا جائے گا۔ فوٹو : فائل

 لندن:  پاکستان سپر لیگ کے 2 فرنچائز مالکان فواد رانا اور جاوید آفریدی نے جنوبی افریقی گلوبل ٹوئنٹی 20 لیگ میں ٹیمیں خرید لیں۔

لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے ڈربن کی فرنچائز خریدی ہے جس کے آئیکون پلیئر ہاشم آملا ہیں جبکہ پشاور زلمی کے جاوید آفریدی نے بینونی فرنچائز اپنے نام کی جس کے آئیکون پلیئر کوئنٹن ڈی کک ہیں۔ آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور معروف بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے بھی کیپ ٹاؤن فرنچائز حاصل کی ہے جبکہ آئی پی ایل ٹیم دہلی ڈیر ڈیولز کا مالک گوپ جی ایم آر اسپورٹس نے جوہانسبرگ فرنچائز خریدی ہے۔

ادھر جنوبی افریقہ کے دو بزنس مینوں عثمان عثمان اور مشتاق  نے بالترتیب پریٹوریا اور اسٹیلن بوش فرنچائز خاصل کی، ہانگ کانگ کے سشیل کمار نے بلوم فونٹین اور اجے سیٹھی نے پورٹ ایلزبتھ کی ٹیم خریدی ہے۔

یاد رہے کہ ایونٹ رواں برس کے آخر میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کیلیے 400 جنوبی افریقی اور غیرملکی کرکٹرز نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔