امریکا کے شہرڈیٹرائٹ میں ٹریفک حادثہ،2افراد ہلاک،متعدد زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 1 فروری 2013
حادثے میں بچوں سمیت ایک درجن افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ، فوٹو : رائٹرز

حادثے میں بچوں سمیت ایک درجن افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ، فوٹو : رائٹرز

ڈیٹرائٹ: امریکا میں موسم کی خرابی کے باعث کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، حادثے میں 2 افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہو گئے۔

حادثہ امریکا کے شہر ڈیٹرائٹ کے قریب ہائی وے پر پیش آیا ، پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر چند گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں لیکن خراب موسم کے باعث ہائی وے پر آنے والی باقی گاڑیوں کے ڈرائیور حادثے کی جگہ کو نہ دیکھ سکے اورمزید گاڑیاں بھی اسی جگہ ٹکراتی رہیں، حادثے میں بچوں سمیت ایک درجن افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔