چین:آتش بازی کاسامان لے جانیوالے ٹرک میں دھماکا،26افراد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 1 فروری 2013
ٹرک میں دھماکے کے باعث پل کا 80 میٹر طویل حصہ پانی میں جا گرا  اور کئی  گاڑیاں بھی پانی میں گر گئیں ، فوٹو : اے ایف پی

ٹرک میں دھماکے کے باعث پل کا 80 میٹر طویل حصہ پانی میں جا گرا اور کئی گاڑیاں بھی پانی میں گر گئیں ، فوٹو : اے ایف پی

بیجنگ: چین میں آتش بازی کے سامان سے لدے ٹرک میں دھماکے سے پل گرنے کے نتیجے میں 26افراد ہلاک ہوگئے۔

واقعہ چین کے صوبے ہینان کی ایکسپریس وے پر پیش آیا ، جہاں آتش بازی کے سامان سے لدا  ٹرک پل  سے گزررہا تھا کہ  اچانک زور دار دھماکا ہوگیا جس کے باعث پل کا 80 میٹر طویل حصہ نیچے جا گرا  اور کئی  گاڑیاں بھی پل کے نیچے جاگریں جس کے باعث 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

واضح  رہے چین میں ہر سال ٹریفک حادثات میں تقریباً 70 ہزار افرد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔