پسند کی شادی کرنے والے نابینا شوہر پر بیوی کے اغوا کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک  جمعـء 1 فروری 2013
عروج نے گوجرانوالہ بلایا اور میرے ساتھ میرے گاؤں چلی آئی جہاں ہم نے شادی کرلی، نابینا شوہرکاشف فوٹو: ایکسپریس نیوز

عروج نے گوجرانوالہ بلایا اور میرے ساتھ میرے گاؤں چلی آئی جہاں ہم نے شادی کرلی، نابینا شوہرکاشف فوٹو: ایکسپریس نیوز

گوجرانوالہ: پسند کی شادی کرنے والے نابینا شوہر کے خلاف بیوی کے اغوا کا مقدمہ درج کر دیاگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ تھانہ سول لائن کے علاقے میں پیش آیا، 2 ماہ قبل رحیم یارخان کے رہائشی نابینا نوجوان محمد کاشف کا فون پر گوجرانوالہ کی عروج سے رابطہ ہوا اور بات شادی تک جا پہنچی ، کاشف کاکہناہے کہ عروج کو اپنے نابینا ہونےکا بتایا تواس نےکہا کیا نابینا انسان نہیں ، عروج نے گوجرانوالہ بلایا اور میرے ساتھ میرے گاؤں چلی آئی جہاں ہم نے شادی کرلی۔

2 ہفتے بعد عروج نے کہا کہ والدین سے ملنا چاہتی ہوں اور گوجرانوالہ پہنچ کر گھر والوں کے ساتھ مل گئی اورمیرے اوپراپنے اغوا کا مقدمہ درج کرادیا، نابینا  کاشف کا کہنا ہےکہ میں  خود چل نہیں سکتاکسی کوکیا اغواکروں گا.

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔