فیس بک لائکس کیلئے بچے کی جان خطرے میں ڈالنے والا باپ گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 20 جون 2017
بچے کے والد کا کہا تھا کہ اگر تصویر پر ایک ہزار لائکس نہ ملے تو وہ بیٹے کو نیچے پھینک دے گا — فوٹو : فیس بک

بچے کے والد کا کہا تھا کہ اگر تصویر پر ایک ہزار لائکس نہ ملے تو وہ بیٹے کو نیچے پھینک دے گا — فوٹو : فیس بک

الجزائر سٹی: افریقی ملک الجزائر کی عدالت نے فیس بک پر لائکس حاصل کرنے کے لیے بچے کی جان خطرے میں ڈالنے والے باپ کو دو برس قید کی سزا سنادی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنے بچے کو عمارت کی 15 ویں منزل سے لٹکا کر اس کی تصویر فیس بک پر لگادی اور ساتھ یہ بھی لکھ دیا کہ اگر اس تصویر پر ایک ہزار لائکس نہیں ملے تو وہ بچے کو نیچے پھینک دے گا۔

یہ تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا کے دیگر صارفین آگ بگولہ ہوگئے اور انہوں نے حکام سے اس شخص کی گرفتاری کا مطالبہ شروع کردیا  جس کے بعد پولیس نے گزشتہ روز اس شخص کو گرفتار کرلیا جب کہ عدالت نے اس پر بچے کی جانب کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دو برس قید کی سزا سنادی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔