برطانیہ میں مسلمانوں پرحملے باکسرعامرخان کو اپنی جان کا خطرہ

آن لائن  بدھ 21 جون 2017
 فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 لندن: برطانیہ میں مسلمانوں پر حملے ، پاکستان نژاد باکسرعامر خان کو اپنی جان کا خطرہ پڑ گیا۔

ایک خبر رساں ادارے کےساتھ انٹرویو میں عامرخان نے کہا مانچسٹر اورلندن برج حملے کے بعد میں نے اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا تھا کہ ان حملوں کے ردعمل میں معصوم افراد نشانہ بن سکتے ہیں عامر خان نے کہا کہ میں بھی حملے کا نشانہ بن سکتا ہوں ہو سکتا ہے کہ میں کسی دن اپنی بیٹی کے ہمراہ سڑک کنارے کھڑا ہوں اور کوئی جنونی ہم پراپنی گاڑی چڑھا دے ، عامر خان نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ ہم بڑے مشکل حالات سے گزر رہے ہیں، عامر کاکہنا تھا موجودہ حالات میں وہ اپنی بیٹی کے مستقبل سے بہت پریشان ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔