شاہینو، تم نے ہرمیدان میں بہترین کردار ادا کیا، عدنان سمیع

آئی این پی  جمعرات 22 جون 2017
لوگو! یہ صرف ایک کھیل ہے، عدنان سمیع کا بھارتی کرکٹرز کو غلطیاں سدھارنے کا مشورہ۔ فوٹو: فائل

لوگو! یہ صرف ایک کھیل ہے، عدنان سمیع کا بھارتی کرکٹرز کو غلطیاں سدھارنے کا مشورہ۔ فوٹو: فائل

 ممبئی:  نامور گلوکار اور سابق پاکستانی شہری عدنان سمیع کے دل میں اپنی جنم بھومی سے محبت ایک بار پھر جاگ اٹھی ہے، آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی فتح پر وہ بھی میدان میں آگئے اور شاہینوں کی فتح پر انھیں مبارکباد پیش کردی۔

سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کے ذریعے نامور گلوکار اور سابق پاکستانی شہری عدنان سمیع نے شاہینوں کی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ لوگو! یہ صرف ایک کھیل ہے اور ساتھ ہی بھارتی کرکٹرز کو اپنی غلطیاں سدھارنے کا مشور ہ بھی دے دیا۔

ایک اور ٹوئٹ میں عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ جیت مبارک پاکستان، شاہینو تم نے کھیل کے ہرمیدان میں ایک بہترین کردار ادا کیا، تمھیں جیت بہت بہت مبارک ہو۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔