سارہ رضاخان بھارتی میوزک کمپنی کے لیے البم ریکارڈ کریں گی

شوبز رپورٹر  ہفتہ 2 فروری 2013
اس سلسلہ میں میوزک ارینجمنٹ اوردیگرتکنیکی کام بھارت میں کیے جائینگے جب کہ ریکارڈنگ لاہورکے مقامی اسٹوڈیو میں ہوگی۔  فوٹو : فائل

اس سلسلہ میں میوزک ارینجمنٹ اوردیگرتکنیکی کام بھارت میں کیے جائینگے جب کہ ریکارڈنگ لاہورکے مقامی اسٹوڈیو میں ہوگی۔ فوٹو : فائل

لاہور:  گلوکارہ سارہ رضاخان معروف بھارتی میوزک کمپنی کے لیے ایک البم ریکارڈ کریں گی۔

اس سلسلہ میں میوزک ارینجمنٹ اوردیگرتکنیکی کام بھارت میں کیے جائینگے جب کہ ریکارڈنگ لاہورکے مقامی اسٹوڈیو میں ہوگی۔ سارہ رضا خان نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ بھارتی میوزک کمپنی کی جانب سے گزشتہ ماہ فون پررابطہ کیا گیا تھا جس میں انھوں نے ایک ایسے البم کی ریکارڈنگ کرنے کی خواہش ظاہرکی تھی جس میں بھارت سے بھی گلوکارشامل کیے جائینگے جب کہ پاکستان سے مجھے منتخب کیا گیا ہے۔اس البم میں تمام گیت نئے شامل کیے جائینگے اوران گیتوںکی دھنیں بالی وڈ کے معروف میوزک ڈائریکٹر ترتیب دینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔