رحمتوں بھری 27 ویں شب آج منائی جارہی ہے

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 22 جون 2017
مساجد کو برقی قمقموں کے ساتھ خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔فوٹو: ایکسپریس

مساجد کو برقی قمقموں کے ساتھ خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔فوٹو: ایکسپریس

 لاہور: لیلۃ القدر آج نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ 

لیلۃ القدر رمضان المبارک کی اخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے اس رات میں عبادت کرنے کی بہت تاکید کی گئی ہے، مساجد میں اس ضمن میں خصوصی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔ آج اکثر مساجد میں ختم قرآن ہوگا جبکہ اس موقع پر شیرینی بھی تقسیم کی جائے گی۔ علاوہ ازیں مساجد کو برقی قمقموں کے ساتھ خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ طاق راتو ں کی تعداد 5 ہے جن میں سے کوئی بھی رات لیلۃ القدر ہوسکتی ہے اور اس شب کو تلاش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔  اس بابرکت اور مبارک شب میں عبادت کا ثواب ہزار راتوں سے بہتر ہوتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔