- سی این جی پر عائد سیلز ٹیکس میں 65 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ
- قطر نے 12 سال کی فاتح سنگاپورسے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز چھین لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
سنجے دت نے مسلمانوں کے دل جیت لیے
ممبئی: بالی ووڈ کے ناموراداکار سنجے دت نے دبئی میں منعقدہ افطار پارٹی میں شرکت کرکے مسلمانوں کے دل جیت لیے۔
سنجے دت بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں شامل ہیں جن کی مسلمانوں سے دوستیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی والدہ نرگس ایک مسلمان خاتون تھیں جب کہ ان کی موجودہ بیوی مانیتا بھی درحقیقت مسلمان ہی ہیں۔ سنجے دت کی زندگی کی دواہم ترین خواتین کا تعلق مسلمان گھرانے سے ہونے کے باعث ان کے دل میں مسلمانوں کے لیے محبت اوراحترام پایا جاتا ہے، انہوں نے اپنے دونوں چھوٹے بچوں کے بھی مسلم نام اقرا اور شاہران رکھے ہیں۔ مسلمانوں سے اسی قریبی تعلق کی وجہ سے سنجے دت ایسے کام بھی سرانجام دیتے ہیں جو کہ صرف مسلمانوں سے منسوب ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ 1994 میں جب وہ جیل میں تھے تو مصیبت کے ان دنوں میں اذان دیا کرتے تھے۔ اسی طرح انہوں نے گزشتہ روز دبئی کے ایک ریستوران میں سینکڑوں مسلمانوں کے ہمراہ افطار بھی کیا، سنجے دت کو اپنے ہمراہ روزہ افطار کرتا دیکھ کر لوگوں کے جذبات قابل دید تھے اوروہ خوشی سے پھولے نہیں سمارہے تھے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ون ڈیزل کی روزے سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اس موقع پر ریستوران کے جنرل مینجر نے کہا کہ رمضان کا مہینہ اپنے ساتھ رحمتیں اوربرکتیں لے کرآتا ہے، یہ مہینہ ہر مسلمان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، سنجے دت نے ہمارے ہوٹل کی پوری ٹیم کے ساتھ روزہ افطار کر کے اس خوشی کو دوبالا کر دیا ہے، آج کا دن ہم سب کبھی نہیں بھلا سکیں گے، سنجے دت کی آمد ہمارے اور ہمارے مہمانوں کے لیے ایک اعزاز ہے۔
واضح رہے کہ اداکارسنجے دت ان دنوں اپنی فلم ’’بھومی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم میں اداکارہ آدیتی راؤ حیدری ان کی بیٹی کا کردارنبھا رہی ہیں، فلم رواں سال 22 ستمبر کوریلیز کی جائےگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔