کوئٹہ میں ماہِ صیام اور عید کی تیاریاں

طارق جمالدینی  جمعرات 22 جون 2017
مخیر اور دردمند دل حضرات کی جانب سے سڑکوں پر افطار کا انتظام کیا گیا ہے جو انسان دوستی اور رمضان سے رغبت کا مظہر ہے۔

مخیر اور دردمند دل حضرات کی جانب سے سڑکوں پر افطار کا انتظام کیا گیا ہے جو انسان دوستی اور رمضان سے رغبت کا مظہر ہے۔

وادی کوئٹہ کو ایک زمانے میں لِٹل پیرس بھی کہا جاتا تھا اور اب بھی اِس شہر کی خوبصورتی برقرار ہے۔ غیور اور بہادر بلوچ و پختون عوام یہاں کے باسی ہیں۔ سریاب روڈ، ہنہ اوڑک جھیل، زیارت میں قائدِاعظم ریزیڈنسی، سریاب روڈ پر جیالوجیکل سروے آف پاکستان اور بلوچستان کے خشک میووں سے لدے پھندے ہوئے بازار اِس کی شان ہیں۔

پورے ملک کی طرح اِس بار ماہِ صیام میں بلوچستان کے صدر مرکز کوئٹہ میں زندگی کی غیر معمولی چہل پہل دکھائی دے رہی ہے۔

مخیر اور دردمند دل حضرات کی جانب سے سڑکوں پر افطار کا انتظام کیا گیا ہے جو انسان دوستی اور رمضان سے رغبت کا مظہر ہے۔

کوئٹہ کے لوگ جذبہ ایثار اور قربانی سے بھرے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ قریباً ہر گلی میں کسی کے ہاتھ میں مشروب کا گلاس دیکھ سکتے ہیں جو روزہ داروں کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔

اِس کے علاوہ رمضان دسترخوان میں بلوچستان کے پھل اور میوے روزے داروں کو پیش کئے جاتے ہیں۔ دوسری جانب سموسوں، پکوڑوں اور جلیبیوں کی دکانوں پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آتا ہے۔

کوئٹہ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہاں پاکستان بھر کی خشک میوہ جات کی بہترین ورائٹی موجود ہوتی ہے۔ کوئٹہ آنے والے اِن کی خریداری ضرور کرتے ہیں اور اپنے عزیزوں کے لیے یہ سوغات لے جاتے ہیں۔

لیکن رمضان میں افطار کے بعد خواتین و حضرات بلوچی سجی سے ضرور لطف اندوز ہوتے ہیں۔

کوئٹہ میں عید کا مردانہ لباس مخصوص بلوچی ویسٹ کوٹ کے بغیر ادھورا ہے، اور یہی ویسٹ کوٹ (صدری) پوری دنیا میں بھیجی جاتی ہیں، جہاں یہ فخر اور شوق سے پہنی جاتی ہیں۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا لکھاری کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 800 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ  [email protected] پر ای میل کریں۔ بلاگ کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس بھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔