پاک فوج کے سربراہ کی ترک وزیراعظم سے ملاقات

ویب ڈیسک  جمعرات 22 جون 2017
ترک وزیراعظم نے کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا اعادہ کیا - فوٹو: آئی ایس پی آر

ترک وزیراعظم نے کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا اعادہ کیا - فوٹو: آئی ایس پی آر

 انقرہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیراعظم بنالی یلدرم سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیراعظم بنالی یلدرم سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی سے متعلق امور زیر بحث آئے جب کہ ملاقات میں دونوں ملکوں کو درپیش چیلنجز کی مماثلت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے بین الاقوامی فورمز پر حمایت پر ترک وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قبرص کے معاملے پر ترکی کے موقف کی حمایت کرتا ہے جب کہ پاکستان ترکی کی بلا امتیازرنگ و نسل دہشتگردی کیخلاف کوششوں کی بھی حمایت کرتا ہے۔ اس موقع پر ترک وزیراعظم نے خطے اور مسلم دنیا میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا اعادہ کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پاک فوج کے سربراہ کی ترک صدراوروزیردفاع سے ملاقات

واضح رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز ترک صدر طیب اردوان اور ترک وزیردفاع سے بھی ملاقات کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔