سڑکوں پر گھومنے والا موبائل روبوٹ کلینک

ویب ڈیسک  جمعـء 23 جون 2017
اے آئی ایم مشین کو ایک ہمہ گیر موبائل روبوٹ کلینک قرار دیا جاسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

اے آئی ایم مشین کو ایک ہمہ گیر موبائل روبوٹ کلینک قرار دیا جاسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

سیاٹل، امریکہ: وہ دن دور نہیں جب سڑکوں پر جدید ترین روبوٹ کلینک چل رہے ہوں گے اور ان موبائل شفاخانوں میں لوگ اپنی صحت کے متعلق اور اپنے امراض کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے۔

سیاٹل کی ایک کمپنی نےاے آئی ایم نامی رپورٹ ڈیزائن کیا ہے جسے دوردراز علاقوں کے مریضوں کی مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے جب کہ اس خودکار گاڑی میں ڈیٹا پلیٹ فارم، اے آئی استعمال کرنے والا تشخیصی نظام، گھریلو سطح پر اسمارٹ واچ، فٹنس ٹریکر اور اسمارٹ مرر ( آئینوں) سے بھی رابطے میں رہتا ہے اور یہ تمام تر تفصیلات موبائل ایپ پر بھی حاصل کی جاسکتی ہیں جب کہ مریض کی تفصیل ایپ میں ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔

 

’ اے آئی ایم‘ روبوٹ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے اسمارٹ آلات سے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور اس روبوٹ کلینک میں ازخود طبی شناختی نظام بھی موجود ہے جن میں تھرموگرافی، امیجنگ، سانس کا تجزیہ کرنے کا نظام اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ ہنگامی حالت میں یہ مریض کو اسپتال منتقل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

اس مشین کو مریض کے ریکارڈ جمع کرنے کے لیے بطورِ خاص استعمال کیا جاسکتا ہے اور جیسے ہی مریض روبوٹ گاڑی میں داخل ہوتا ہے، پریشر محسوس کرنے والا خاص نظام مریض کا وزن، اندازِ نشست و برخواست، توازن، بی ایم آئی اور دیگر کیفیات نوٹ کرتا ہے۔ اس کےعلاوہ نبض اور دل کی دھڑکن ازخود معلوم ہوتی رہتی ہے یہ معلومات فوری طورٹیلی میڈیسن نظام کے ذریعے کسی دور بیٹھے ڈاکٹر کو بھی روانہ کی جاسکتی ہے جس سے مریض کو فوری طور پر طبی سہولیات پہنچائی جاسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔