کلاسیکی موسیقی پسند کرنیوالے کم ہو گئے، غلام علی

آئی این پی  جمعـء 23 جون 2017
 سر اور لے کوجاننے والا ہی بڑا گلوکار بنتا ہے اوراسی کو دنیا پیار کرتی ہے، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

 سر اور لے کوجاننے والا ہی بڑا گلوکار بنتا ہے اوراسی کو دنیا پیار کرتی ہے، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  عالمی شہرت یافتہ غزل گائیک استاد غلام علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کلاسیکی موسیقی کے چاہنے والے آہستہ آہستہ کم ہوتے جارہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں غلام علی نے کہا کہ سر اور لے کوجاننے والا ہی بڑا گلوکار بنتا ہے اوراسی کو دنیا پیار کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ غزل گائیکی میں استاد برکت علی خان، مہندی حسن، فریدہ خانم اور میڈم نور جہاں کی شخصیت سے بہت متاثرہوں یہ سچے سروں کے ساتھ گاتے تھے جب کہ بھارت میں آشابھوسلے اورلتاجی کمال کی فنکارہ ہیں مگری میر ی ذاتی رائے ہے کہ ہر پھول کی مختلف خوشبو ہوتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔