فرانس نے پاکستان کو توانائی سیکٹر کیلیے 11.5 ارب دیدیے

خصوصی رپورٹر  جمعـء 23 جون 2017
ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی اس پروگرام کیلیے30 کروڑ ڈالرکوفنانسنگ کی منظوری دیدی۔ فوٹو: فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی اس پروگرام کیلیے30 کروڑ ڈالرکوفنانسنگ کی منظوری دیدی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  فرانس کی جانب سے توانائی سیکٹر کے لیے پاکستان کو 11.5 ارب روپے کا قر ضہ دیا گیا ہے۔

سیکریٹری اکنامک افیئر ڈویژن طارق محمود پاشا اور فرانس ایمیبسی حکام کے درمیان پائیدار توانائی اصلاحاتی پروگرام کے لیے 11.5ار ب روپے کے منصوبے پر دستخط کیے گئے۔ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی جانب سے اس پروگرام کے لیے 300ملین ڈالر کی کو فنانسنگ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی معیشت کی ترقی میں توانائی بحران ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے پاکستان توانائی سیکٹر میں اصلاحات شروع کرے گا جس سے توانائی سیکٹر کے مالی مسائل حل ہوں گے۔ اس پروگرام کے ذریعے حکومت اور ریگولیٹر کا حالیہ قانون سازی میں وضح کردہ رولز کے مطابق گورننس بہتر ہوگی۔ توانائی سیکٹر میں قرضے کم اور سرمایہ کاری بڑھے گی۔

اس پروگرام کے ذریعے حکومت کی جانب سے توانائی سیکٹر میں مارکیٹ کی رسائی کوسپورٹ کیا گیا ہے جبکہ توانائی ایفیشنسی کو بڑھانے، احتساب اور شفافیت کے نفاذ ایسے عوامل ہیں جس سے ملک کے توانائی سیکٹر میں سرمایہ کا ری بڑھے گی۔ واضح رہے کہ  گزشتہ دس سال کے دوران ملک میں توانائی بحران اور موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے لیے فرانس کی جانب سے پاکستان کو 610 ملین یورو سے زائد رقم دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔