- ملیر جیل میں ایڈز کے قیدی نے پہلی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
- امریکی سفیر کی پاکستان آئی ایم ایف معاہدے کے لیے حمایت کی یقین دہانی
- طارق روڈ پر وین میں 8 لاکھ کی ڈکیتی، مزاحمت پر دو زخمی، کورنگی میں شہریوں نے ڈاکو مارڈالا
- سعودی عرب؛ پاکستانی کی لاٹری میں کروڑوں روپے مالیت کی کار نکل آئی
- کوئٹہ: حوالہ و ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، 7 ہزار ڈالرز اور 22 لاکھ روپے برآمد
- شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب
- سائفر کیس میں کیا بے چینی تھی جو رات 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- لندن میں دوران پرواز مسافر کی خودکشی؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
- وزیراعظم کی ارشد ندیم سے ملاقات، 25 لاکھ روپے انعام دیدیا
- پرویز الہی اڈیالہ جیل کے واش روم میں گرگئے، ہڈی فریکچر
- کوئٹہ، پشین، لورالائی، سبی، خضدار اور مکران میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری
- راولپنڈی؛ اسلحہ کے زور پر کمسن بچیوں سے نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم گرفتار
- کراچی میں ایک ہی گھر سے لاپتہ پانچ لڑکیاں بازیاب
- بیوی نے بہنوں اور بہنوئی سے مل کر شوہر کو آگ لگا دی
- جعلی ڈگری کیس میں سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم
- شوکت یوسف زئی نے اسفند یار کو 15 کروڑ ہرجانہ دینے کا فیصلہ چیلنج کردیا
- دلہن کی خودکشی پر سسر اور ساس کو زندہ جلا دیا گیا؛ شوہرسمیت 3 زخمی
- آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں کوئی ڈیڈلاک یا رکاوٹ نہیں، وزارت خزانہ حکام
- نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
- پی ایس ایل9؛ ٹاپ 5 فلاپ کرکٹرز کون سے رہے؟
فرانس نے پاکستان کو توانائی سیکٹر کیلیے 11.5 ارب دیدیے
اسلام آباد: فرانس کی جانب سے توانائی سیکٹر کے لیے پاکستان کو 11.5 ارب روپے کا قر ضہ دیا گیا ہے۔
سیکریٹری اکنامک افیئر ڈویژن طارق محمود پاشا اور فرانس ایمیبسی حکام کے درمیان پائیدار توانائی اصلاحاتی پروگرام کے لیے 11.5ار ب روپے کے منصوبے پر دستخط کیے گئے۔ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی جانب سے اس پروگرام کے لیے 300ملین ڈالر کی کو فنانسنگ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی معیشت کی ترقی میں توانائی بحران ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے پاکستان توانائی سیکٹر میں اصلاحات شروع کرے گا جس سے توانائی سیکٹر کے مالی مسائل حل ہوں گے۔ اس پروگرام کے ذریعے حکومت اور ریگولیٹر کا حالیہ قانون سازی میں وضح کردہ رولز کے مطابق گورننس بہتر ہوگی۔ توانائی سیکٹر میں قرضے کم اور سرمایہ کاری بڑھے گی۔
اس پروگرام کے ذریعے حکومت کی جانب سے توانائی سیکٹر میں مارکیٹ کی رسائی کوسپورٹ کیا گیا ہے جبکہ توانائی ایفیشنسی کو بڑھانے، احتساب اور شفافیت کے نفاذ ایسے عوامل ہیں جس سے ملک کے توانائی سیکٹر میں سرمایہ کا ری بڑھے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دس سال کے دوران ملک میں توانائی بحران اور موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے لیے فرانس کی جانب سے پاکستان کو 610 ملین یورو سے زائد رقم دی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔