زرمبادلہ کے ذخائر میں 20 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کا اضافہ

بزنس رپورٹر  جمعـء 23 جون 2017
کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 کروڑ 87 لاکھ ڈالرز اضافے سے 4 ارب 94 کروڑ 2 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔ فوٹو: فائل

کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 کروڑ 87 لاکھ ڈالرز اضافے سے 4 ارب 94 کروڑ 2 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 20 کروڑ 32 لاکھ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 16 جون کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 20 ارب36کروڑ10لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 12کروڑ45لاکھ ڈالرز اضافے سے 15 ارب 42 کروڑ 8 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 کروڑ 87 لاکھ ڈالرز اضافے سے 4 ارب 94 کروڑ 2 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔