عالمی سطح پر سونا سستا، پاکستان میں 100روپے تولہ مہنگا

بزنس رپورٹر  جمعـء 23 جون 2017
فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر43114 روپے ہوگئی اسی طرح فی 10 گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے بڑھ کر 617.14 ہوگئی۔ فوٹو: فائل

فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر43114 روپے ہوگئی اسی طرح فی 10 گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے بڑھ کر 617.14 ہوگئی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5 ڈالر کی کمی سے1251 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5 ڈالر کی کمی سے1251 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث جمعرات کو فی تولہ اور فی 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب100 روپے اور86 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر50300 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر43114 روپے ہوگئی اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے بڑھ کر720 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے بڑھ کر 617.14 ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔