پاکستان کو تنہا نہیں کیا جا رہا، مسائل کا حل ملکر تلاش کرنا ہوگا، شیلا جیکسن

آئی این پی  جمعـء 23 جون 2017
ہمارے پاس تعاون کا راستہ موجود ہے، رکن کانگریس۔
 فوٹو : فائل

ہمارے پاس تعاون کا راستہ موجود ہے، رکن کانگریس۔ فوٹو : فائل

 واشنگٹن:  امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکا میں تنہا کیے جانے کا کوئی اشارہ سامنے نہیں آیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کے افطار ڈنر میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور افغانستان کے حوالے سے اپنی پالیسیوں کا جائزہ لے رہی ہےتاہم اس معاملے کا بحث کے لیے کانگریس میں آنا باقی ہے۔

علاوہ ازیں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی پالیسی کو سخت کرنے اور امداد میں کمی جیسی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے سوال پر رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ میرے پاس اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا ڈائریکٹ بیان موجود نہیں، تعلقات میں اختلافات اور مسائل کا حل دونوں ممالک کو ملکر تلاش کرنا ہو گا، ہمارے پاس تعاون کا راستہ موجودہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔